اس سال کا آخری جزوی چاند گرہن آج 19 نومبر کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج ہونے والا جزوی چاند گرہن 3 گھنٹے 28 منٹ تک جاری رہے گا۔ جبکہ جزوی چاند گرہن کو امریکہ، کینیڈا، برازیل، آسٹریلیا سمیت مشرقی ایشیائی ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔
تاہم رپورٹ کے مطابق آج ہونے والا جزوی چاند گرہن اس صدی کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا۔
چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا۔ جبکہ اس کا اختتام 5 بجکر 4 منٹ پر ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کے نظر آنے کے امکانات موجود نہیں ہے۔
چاند گرہن سے متعلق چند تصوراتی خیال
1- پاکستان میں چاند گرہن کے متعلق جو خیال پایا جاتا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ چاند گرہن کو دیکھنے سے آنکھوں کی روشنی ضائع جاتی ہے۔
2- بھارت میں لوگوں کے نزدیک یہ بات عام ہے کہ چاند گرہن کے وقت کھانا پینا نہیں چاہیے کیونکہ اس وقت کھانا خراب ہو جاتا ہے۔ جبکہ کھانے کو خراب ہونے سے پچانے کیلئے لوگ اسے تلسی کے پتوں سے ڈھانپتے ہیں۔
3- اس کے علاوہ بھارت میں لوگ یہ بھی مانتے ہیں کہ چاند گرہن آپ کیلئے گناہوں کو دھونے کا بہترین وقت ہوتا ہے، اس لیے بیشتر افراد غسل کرتے ہیں۔
4- ایک اور خیال بھی بھارت اور پاکستان میں موجود ہے کہ چاند یا سورج گرہن کے دوران حاملہ خاتون کو گھر سے باہر جانے یا کوئی بھی کام کرنے سے روک دیا جاتا ہے، تاکہ بچے پر بر اثر نہ ہو۔
5- ایک اور خیال یہ بھی ہے کہ حاملہ خاتون کو چاکو، چھری وغیرہ جیسی چیزوں کے استعمال کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔
6- اس کے علاوہ برازیل اور جنوبی امریکہ میں رہنے والے افراد یہ مانتے ہیں کہ سورج اور چاند دونوں بھائی ہیں۔ اگر گرہن لگ جائے تو مطلب ان میں سے ایک نے دوسرے کو گرادیا ہے۔
7- تبت میں رہنے والے لوگ یہ مانتے ہیں کہ گرہن کے وقت اچھے اور برے اعمال بڑھ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سائنسی طور پر ان تمام باتوں کے سچے ہونے کہ کوئی شواہد نہیں ملتے ہیں۔
چاند گرہن کب ہوتا ہے سائنس کیا کہتی ہے؟
تحقیق کے مطابق جب سورج گردش کے دوران زمین، چاند اور سورج کے درمیان آجاتی ہے تو چاند زمین کے سائے کی وجہ چھپ جاتا ہے۔ اور یہ ممکن تب ہوتا ہے جب سورج، چاند اور زمین ایک دوسرے کے سیدھ میں آجائیں۔
اس طرح جب زمین سے چاند کو دیکھا جاتا ہے تو چاند کا وہ حصہ سایہ نظر آتا ہے۔