صرف جوان لوگ ہی آ سکیں گے اور ۔۔ سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین پر سخت پابندیاں لگا دیں؟

image

اب دنیا بھر سے مسلمان خانہ کعبہ اور مدینہ شریف ﷺ کی زیارت کیلئے جا سکتے ہیں مگر ایک کے بعد ایک دوبارہ سے پابندیاں لگتی جا رہی ہیں جیسا کہ اب سعودی حکومت نے یہ احکامات جا ری کیے ہیں۔

کسی بھی ملک سے 18 سے 50 سال تک کی عمر کے افراد ہی عمرے کیلئے سعودی عرب آ سکتے ہیں اور انہیں ہی خانہ کعبہ ور مدینہ شریف میں نماز ادا کرنے کے پرمٹ جاری ہوں گے۔

یہی نہیں بلکہ جو ویکسین میں منظور شدہ ہو اسکی دونوں خوراکیں لگوا لیں پھر سعودی وزارت خارجہ کے پلیٹ فارم سے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجرا کیلئے ویکسین سرٹیفیکیٹ حاصل کر لیں۔

عربی روزنامہ :عکافہ" کے مطابق سب سے ضروری ہدایت جو سعودی وزارت حج نے جا ری کی ہے وہ یہ ہے کہ وہ ولگ جو بیرون ملک سے عمرہ کیلئے سعودی عرب آنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ لائسنس یافتہ ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں اور یہ خیال رکھیں کہ وہ سعودی عرب میں بھی کسی ٹیول ایجنسی سے رابطے میں ہو۔

واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے حال ہی میں بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ و نماز کے اجازت ناموں کے حوالے سے اعتمرنا اور توکلنا ایپس کی سہولت کا اعلان کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts