کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایک ایسا شہر بھی ہے جو سال کے تقریباً 65 دن اندھیرے میں رہتا ہے۔ جہاں سال کے آخر میں غائب ہوجاتا ہے۔ آج ہم آپ ایسے ہی ایک شہر کے بارے میں بتائیں گے، جہاں 65 دن تک لوگ سورج کو نہیں دیکھتے۔
امریکہ کی ریاست الاسکا کا شہر یٹکیا جیوک (Utqiagvik) جو بیرو کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ جہاں 19 نومبر کو سورج غروب ہونے کے بعد اگلے سال 22 جنوری کو طلوع ہوگا۔ اس کے بعد ایک طویل رات کا آغاز ہو جائے جسے پولر نائٹ (Polar Night) کہا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس شہر کی کل آبادی 4 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔
پولر نائٹ آرکٹک سرکل اور انٹارکٹیکا میں ہر سال موسمِ سرما میں آتی ہے، جس کی وجہ، عام الفاظ میں سمجھایا جائے تو زمین سے سورج کی روشنی کا اس جگہ تک نہ آنا ہے۔
جبکہ اسی طرح گرمیوں میں سورج کہی مہینوں تک سورج کی روشنی برقرار رہتی ہے، جس کی وجہ سے اس خطے میں اندھیرا نہیں ہوتا ہے۔ اس عمل کو مڈنائٹ سن (Mid Night Sun)کہا جاتا ہے۔
امریکی چینل فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک فوٹوگرافر نے بتایا کہ آج سے پولر نائٹ کا آغاز ہو جائے گا۔
انہوں بتایا کہ آخری بار جب میں وہاں موجود تھا تو میں نے دیکھا کہ ان راتوں میں کرائم زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ جبکہ لوگوں کو وقت حوالے سے غیر یقینی سی صورتحال رہتی ہے۔