پاکستان بھر میں مشہور ایپلیکیشن ٹک ٹاک بھال کر دی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹک ٹاک صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 20 جولائی 2021 کو مذکورہ ایپ پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد پی ٹی اے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہا۔
پی ٹی اے کا اس حوالے سے مزید کہان ہے کہ ٹک ٹاک کی سینیئر انتظامیہ نے ہمیں مقامی قوانین اور سماجی اصولوں کے مطابق غیر قانونی کونٹینٹ پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے اپنے عزم کا یقین بھی دلایا ہے۔