نسلہ ٹاور اب نہیں گرے گا۔۔۔ جانیے سندھ اسمبلی میں کیا اعلان ہوا؟

image

سندھ اسمبلی میں نسلہ ٹاور سمیت دیگر رہائشی عمارتوں کو نہ گرانے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کا نام لیے بغیر سندھ اسمبلی نے منگل کے روز رہائشی عمارتوں کا نہ گرانے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے، حکومت سندھ، جن عمارتوں میں تنازعات کا شکار ہیں ان کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے، تاکہ رہائشی بے گھر نہ ہوسکے۔

اس کے ساتھ ساتھ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان افسروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جو غیر قانونی طور پر تعمیرات کی اجازت دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ عمارت کو رہائشیوں سے خالی کروالیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US