اگر شوق اور لگن ہو تو انسان کیا نہیں کر سکتا، ایسا ہی کچھ کیا ہے ننھی سی 10 سالہ بچی جنت نے جو اپنے ہنر کی وجہ سے نہ صرف اپنے والدین کا سہارا بنی ہوئی ہے بلکہ اتنی سی عمر میں اتنا کمانے کی وجہ سے اپنے والدین کا بھی سہارا بنی ہوئی ہے۔
جنت نہ ہی کھیلتی ہیں اور نہ ہی انہیں کام کے علاوہ کسی اور چیز میں دلچسپی ہے، یہ اسکول جاتی ہیں اور پھر اسکول سے آنے کے بعد سارا دن گھر میں بنے ہوئے کارخانے میں خواتین کے کپڑوں میں لگنے والی بیلیں بناتی ہیں ۔
جنت نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے بیلیں بنانے کا کام اپنی امّی سے سیکھا اور پھر خود سب کچھ سنبھال لیا، اب وہ مہینے کے 2 لاکھ روپے کما کر اپنی امّی ابّو کو دیتی ہیں، جبکہ ان بیلوں کو ان کے ابّو بازار میں جا کر دُکانوں پر بیچ آتے ہیں۔
ننھی جنت سوشل میڈیا پر بھی اتنی سی عمر میں کام کرنے کی وجہ سے بےحد مقبول ہیں اور سوشل میڈیا صارفین بھی انہیں اتنی سی عمر میں اتنا کام اور 2 لاکھ مہانہ کماتے دیکھ کر حیران ہیں۔