وہ کہتے ہیں نہ کہ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، جبکہ سیکھنے کا عمل بھی زندگی بھر جاری رہتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے 2 افراد کے بارے میں بتائیں گے، جنہوں نے بڑی عمر کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکول میں داخلہ لے لیا۔
سعودی صالح مفرح المصغری
سعودی عرب کے 70 سالہ شخص صالح مفرح المصغری نے ثانوی اسکول کی دوسری کلاس میں داخلہ فارم جمع کروادیا ہے۔
سعودی شہری کے مطابق ان کا تعلیم حاصل کرنے کا مقصد کسی عہدے کو لینا نہیں، بلکہ صرف ایک ہی مقصد ہے تعلیم حاصل کرنا۔
70 سالہ شخص نے بتایا کہ جب میں نے اسکول کے پرنسپل کو داخلے کے لیے درخواست دی تو انہوں نے میرا بڑی خوش دلی سے خیر مقدم کیا، اور میرا حوصلہ بڑھایا۔
صالح المصغری سعودی شہری ایک عسکری ادارے کے سابق ملازم تھے، تاہم آج کل وہ اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں۔
نیپالی درگا کامی
اسی طرح 2016 میں ایک خبر سامنے آئی جہاں 68 سالہ نیپالی بزرگ تعلیم حاصل کرنے اسکول پہنچ گئے۔
جی ہاں 68 سالہ درگا کامی دادا ابا نیپال کے معمر ترین طالب علم ہیں، جو اس عمر میں بھی تعلیم کی تمنا لیے سخت محنت کررہے ہیں۔۔
درگا کامی نامی نیپالی شخص نے غربت کے باعث تعلیم حاصل نہیں کر پائے تھے۔ تاہم دادا بننے کے بعد انہوں نے دوبارہ اسکول میں داخلہ لے لیا۔
درگار کامی کا خواب تھا کہ وہ استاد بن کر بچوں کو تعلیم دے سکیں۔