آج کے موجودہ دور میں ہم اسمارٹ فونز سے جڑ کر رہ گئے ہیں۔ اور بس یہی ہماری دنیا بن کر رہ گئے ہیں۔ لیکن آج سے بیس پچیس سال قبل دور میں موبائل فونز کا نام و نشان نہیں تھا تو زیادہ تر وقت گھروں میں استعمال ہونے والی چیزوں میں گزرتا تھا۔
پاکستانی گھروں میں پہلے کے دور میں چند چیزیں سب کی توجہ کا مرکز بنتی تھیں۔ آج Hamariweb.com اسی حوالے سے آپ کو بتانے جا رہی ہے۔
1- گلک
کلک پرانے دور کی یادوں میں سے ایک سنہری یاد ہے۔لوگ اپنی چھوٹی چھوٹی کمائی سے تھوڑاتھوڑا بچاکر سکے اور نوٹ اس کے اندر ڈال دیا کرتے تھے تاکہ ضرورت کے وقت میں کام آسکے۔ جب گلک بھر جایا کرتا تھا تو اسے توڑ کر ایک ساتھ سارے پیسے نکال لیے جاتے تھے۔ گلک توڑنے کے بعد اس میں سے نکلنے والے ڈھیروں پیسے دیکھ کافی خوشی محسوس ہوا کرتی تھی۔ مگر شاید یہ چیز اب آپ کو بہت کم گھروں میں رکھی نظر آئے گی۔
2- صندوق
صندوق ہر گھر میں موجود ہوتا تھا اور آج بھی ہوگا۔ لیکن صدوق پہلے گھروں کے مختلف حصوں میں رکھا دکھائی دیتا تھا جس میں قیمتی سامان،چادریں کپڑے، اور دیگر چیزیں محفوظ کر کے رکھ لی جاتی تھیں۔ جب کبھی نانی یا دادی صندوق کھولا کرتی تھیں تب گھر کے سارے بچے اکھٹا ہوکرصدوق کے قریب آجاتے تھے۔ مگر یہ چیزآپ کوشاید کسی گھر میں رکھی نظر آجائے۔
3- سِل بٹہ
پہلے دور میں گرینڈر تو ہوا نہیں کرتے تھے جس سے چٹنی اور دیگر مصالحے پیس لیے جائیں۔ مگر سل بٹہ اپنی مثال آپ تھا۔ آج بھی اس کا استعمال مختلف گھروں اور پاکستان کے کئی شہروں میں ہوت ہے۔ سل بٹے میں پسنے والی چٹنی کا ذائقہ ہی الگ ہوتا تھا۔ سل بٹے کے استعمال سے گھریلو خواتین کی ورزش بھی ہو جایا کرتی تھی جس سے وہ کافی ایکٹویو رہا کرتی تھیں۔ لیکن اب سل بٹے کی جگی گرینڈر نے لے لی ہے۔