شادی کے دن ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا لباس دنیا کا سب سے حسین اور منفرد لباس ہو۔ لیکن مشہور شخصیات اپنے شادی کے لباس کو منفرد ہی نہیں بلکہ پراسرار بھی بنادیتے ہیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا وہ کیسے؟ تو جناب شادی کے جوڑے میں چھپے پیغامات کی صورت۔ آئیے جانتے ہیں ان دلہنوں کے جوڑے میں کیا خاص بات ہے؟
پریانکا چوپڑا
دنیا کی سابقہ ملکہ حسن نے اپنی شادی میں سفید گاؤن پہنا۔ اس لباس کی خاص بات یہ تھی کہ پریانکا اپنے شوہر اور والدین کو لباس کے زریعے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتی تھیں۔ پریانکا کے ڈیزائنر نے ان کے گاؤن پر شوہر نک کا پورا نام اور ان والدین کا ہورا نام کڑھائی کے زریعے لکھا تھا۔
بختاور بھٹو
بختاور بھٹو نے اپنے مہندی کے لباس پر اپنی مرحومہ والدہ اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔ بختاور کے حسین اور مختلف رنگوں سے مزین دوپٹے پر اپنی والدہ کے لئے شعر وشاعری لکھی گئی تھی
شہزادی ڈیانا
دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا کا عروسی لباس دراصل ان کے لئے خوش بختی کی علامت کے طور پر بنایا گیا تھا۔ اس لباس میں گھوڑے کے پیربکا سنہری جوتا بھی ہیرے جواہرات ست مزین کرکے سیا گیا تھا تاکہ شہزادی کی آنے والی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں ہوں۔
ملکہ الزبتھ
ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی شادی ورلڈ وار دوئم کے فوراً بعد ہوئی تھی جس میں ملکہ کے سفید عروسی لباس پر جن پھولوں سے کڑاہی کی گئی تھی وہ دوبارہ زندگی اور خوشیوں کی امید کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لباس پہننے کا مقصد ملکہ کا اپنی قوم کو سنہری مستقبل اور دنیا سے جنگ کے خاتمے کے بعد امن کا پیغام دینا تھا