یہ تو مر گیا تھا پھر زندہ کیسے ہوگیا؟ مر جانے والا آدمی ایک رات مردہ خانے میں گزارنے کے بعد زندہ ہو گیا

image
جسے اللہ زندہ رکھنا چاہتا ہے وہ ہر حال میں زندہ ہی رہتا ہے۔ کچھ لوگ معمولی حادثات میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور کچھ شدید حادثے کے باعث بھی زندگی پاتے ہیں۔ یہ سب انسان کی قسمت پر منحصر ہے۔ ایک ایسا واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں خطرناک ٹریفک حادثے کے بعد 45 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ 4 گھنٹے کا تک اس کا طبی معائنہ کیا جاتا رہا لیکنا چانک اس کے دل کی دھڑکن بند ہوگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ڈاکٹر نے بتایا کہ ایسے کیسز میں زندہ بچنا ممکن نہیں ہوتا کیونکہ خون بہت بہہ چکا تھا۔
3 مرتبہ دل کی دھڑکن چیک کی گئی، مریض کی حالت میں کوئی بہتری نہ آئی تو ڈاکٹر نے مریض کو مردہ قرار دے دیا اور چونکہ جب تک گھر والے نہیں پہنچ سکے تھے لہٰذا اس کو سرد خآنے میں رکھ دیا لیکن جب 6 گھنٹے بعد گھر والوں نے لاش کا مطالبہ کیا اور مریض کو وہاں سے نکالا گیا تو وہ معجزاتی طور پر زندہ پایا گیا۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راجندر کمار نے اتوار کو اے ایف پی کو بتایا کہ ایمرجنسی افسر نے ان کا معائنہ 3 مرتبہ کیا تھا لیکن کوئی حرکت نہ ہونے پر مردہ قرار دیا تھا۔ ہم واقعے کی مذید تحقیق کر رہے ہیں کہ آخر ایسا کس وجہ سے ہوا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts