میاں بیوی کی محبت سب سے منفرد ہوتی ہے جس کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دکھ سکھ کے ساتھی ہوتے ہیں۔ لیکن یہ محبت اس وقت امر ہو جاتی ہے جب دونوں میں سے کوئی ایک تاریخ رقم کر دیں۔
ایسی ہی تاریخ ایک صدی قبل شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز بیگم کے لئے تاج محل بنا کر رقم کی تھی۔ لیکن وہ بدقسمت تھے کہ ان کی ممتاز وہ محبت کا محل نہ دیکھ پائی۔ لیکن ان کے بعد کئی محبت کرنے والے شوہروں نے اس عظیم کارنامے کو انجام دیا اور کامیاب بھی ہوئے۔
آنند چواسکی
حال ہی میں بھارت کے صوبے مادھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے انجینیئر آنند چواسکی نے اپنی بیوی کے لئے تاج محل جیسا گھر بنا ڈالا۔ آنند کہتے ہیں کہ:
''
شاہ جہاں کی ممتاز بیگم تو محبت کا محل دیکھنےس ے پہلے ہی مرگئی ، لیکن میں وہ شاہ جہاں ہوں، میری بیوی نے میرا بنوایا ہوا تاج محل دیکھ لیا۔ میں اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہوں، میرے پاس کچھ بھی نہیں تاھ جس وقت شادی وہئی تھی لیکن اس کی محنت اور جذبے نے مجھے یہاں تک لا کھڑا کر دیا۔
''
انہوں نے یہ بھی کہا کہ:
''
گھر بنانے میں بہت
سے چیلنجز کا سامناتھا لیکن میں نے بنگال
اور اندور کے فنکاروں سے بھی مدد لی۔
گھر کا گنبد 29 فٹ کی بلند ہے۔ تاج محل جیسے ٹاور ہیں اورفرش راجستھان کے مکرانہ سے بنایا گیا ہے جبکہ فرنیچر ممبئی کے کاریگروں نے بنایا ہے۔
اس گھر میں لائٹوں کا بھی انتظام کیا ہے جوکہ رات کے وقت بالکل اصلی تاج محل کی طرح چمکتی ہیں۔
فیض الحسن قادری
بھارتی ریاست اترپردیش کے
80 سالہ فیض الحسن قادری نے اپنی بیوی کی یاد میں ایک تاج محل بنوایا جو شاہ جہاں کے تاج محل سے ذرا چھوٹا ہے اور نہ اس میں قیمتی پتھروں کا کام ہے۔ لیکن اپنی بیوی کی یاد میں بنایا ہے۔
آگرہ سے 100 میل دور بلند شہر کے ایک گاؤں میں تاج محل کی تعمیر میں 3 سال کا وقت لگا جس میں ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر فیض الحسن نے زندگی بھر کی دولت لُٹا دی۔ اس پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد خرچہ ہوا۔ فیض الحسن کی بیوی 2011 میں انتقال کر گئی تھیں اور یہ تاج محل اسی جگہ بنایا گیا ہے جہاں ان کی بیگم دفن ہیں۔
پینسٹھ سالہ عبدالرسول پلی
عبدالرسول پلی کی شادی ہوئی تو وہ 18 اور اُن کی بیوی مریم چالیس سال کی تھیں۔ مریم پڑھی نہیں تھیں لیکن قرآن کی تلاوت جانتی تھیں۔ زندگی کے 40 سال گزرنے کے بعد 2015 میں مریم بی بی بیہوش ہو گئیں اور ہیٹ سٹروک کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
عبدالرسول کا جوانی میں ایک خواب تھا کہ وہ بھی اپنی بیوی کے لئے تاج محل بنائیں گے اور بیوی کی وفات کے بعد انہوں نے 20 فٹ اونچا اور 18 فٹ چوڑا تاج محل عمر کوٹ میں صرف 6 ماہ میں بنوایا جس پر 12
لاکھ روپے خرچ کئے۔