ان کی آواز سننے لوگ دور دور سے آتے ہیں ۔۔ جانیئے شہزادے ولیم سے ملنے والا یہ مسلمان شخص کون ہے؟ ان کے متعلق حقائق

image

اللہ اپنے بندوں کو خود عزت سے نوازتے ہیں۔ پہلے برطانیہ میں مسلمانوں اور خصوصاً مسلم عالمِ دین کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا مگر اب خوب عزت دی جاتی ہے۔ تصویر میں شہزادے ولیم کے ساتھ کھڑا مسلم نوجوان لندن کی سب سے بڑی مسجد کا امام ہے۔

اس شخص کا نام شیخ امام محمد محمود ہے۔ ان کی عمر 36 سال ہے۔ کچھ وقت قبل ان کو ڈیوک آف کیمبرج کی جانب سے کمیونٹی کے لیے خدمات کے لیے OBE سے نوازا گیا، 2017 میں فنسبری پارک میں مسلمان نمازیوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کے دوران ان کے بہادرانہ اقدامات کے بعد انہوں نے اپنی جان پر کھیل کر نمازیوں کی جان بچائی تھی۔
یہ دنیا کے کم عمر ترین امامِ مسجد کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ہی برطانیہ میں مسلمانوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی۔

ان کی آواز میں آزان سننے کے لئے برطانیہ کے مسلمان دور دور سے آتے ہیں۔ ان کی رہنمائی میں اب تک ہزاروں لوگ اسلام قبول کرچکے ہیں۔ کرکٹ اور فُٹ بال کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ یہ بھی پہلے دیگر لڑکوں کی طرح گھومنے پھرنے کے شوقین تھے، لیکن آہستہ آہستہ اسلام کی جانب مبذول ہوتے گئے اور پھر امامِ مسجد بن گئے۔ ان کو شہزادہ چارلس بھی بہت پسند کرتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts