بیٹی اور گھر والوں کے ساتھ ہولی بھی منائی ۔۔ جانیئے وسیم اختر کی فیملی میں کون کون ہے اور ان سے متعلق چند دلچسپ باتیں جو پہلے آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image

مشہور شخصیات ویسے تو پاکستان کے ٹی وی چینلز پر اپنی جگہ بنا لیتے ہیں لیکن ایک شخصیت ایسی بھی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچہ میں رہ چکی ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو متحدہ قومی موومنٹ کے دیرینہ کارکن اور لیڈر وسیم اختر کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

وسیم اختر کا شمار کراچی کی سیاست میں کافی مقبول نام ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے نامور لیڈر مئیر کراچی کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ 1955 میں کراچی میں پیدا ہونے والے وسیم اختر کا گھرانے کا تعلق اردو بولنے والے گھرانے سے ہے۔ وسیم اختر کے والد اختر محمد خان کراچی میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے تھے، وسیم اختر بھی والد کے اسی کاروبار کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں، لیکن سیاست میں دلچسپی کی وجہ سے وہ سیاست میں کچھ زیادہ ہی فعال رہے ہیں۔
ٹیلی کمیونیکیشن میں گریجویشن کرنے والے وسیم اختر نے 1988 میں متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی، اور پھر 1993 سے 2013 تک وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوتے رہے، جبکہ اس دوران وہ کئی وزارتوں کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے رہے۔
وسیم اختر کی فیملی میں ان کی اہلیہ اور 6 بچے شامل ہیں۔ وسیم اختر سیاست اور کاروبار کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھی وقت دیتے ہیں۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے جب تک وہ فیملی کے ساتھ دو وقت نہ بتائیں، انہیں سکون نہیں ملتا ہے۔
کراچی کی سیاست میں ہلچل مچانے والے وسیم اختر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی رہ چکے ہیں، جب وہ جیل میں تھے، تو ان کی اہلیہ اور بیٹیاں والد کے لیے نہ صرف پریشان تھیں اور دعا گو تھیں بلکہ وہ والد کی رہائی کے لیے بھی تگ و دوڑ کر رہی تھیں۔ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں شوہر کی رہائی پر مطمئن ہوں، مگر اس وقت زیادہ مطمئن ہوں گے جب شوہر پر الزامات لگانے والے کیفر کردار تک پہنچیں گے۔
نائلہ وسیم نہ صرف گرفتاری کے وقت بلکہ کئی مواقع پر شوہر کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔ سیاسی ریلی ہو یا پھر کراچی کے حوالے سے کوئی ایونٹ، نائلہ وسیم بچوں سمیت وسیم اختر کو سپورٹ کرنے پہنچ جاتی ہیں۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اختر کی بیٹی اور اہلیہ ان کے ساتھ ریلی میں موجود ہے۔
نائلہ شوہر کی ہر ضرورت کا نہ صرف خیال رکھتی ہیں بلکہ ان کی صحت سے متعلق بھی فکر مند رہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ جب وسیم اختر جیل میں تھے تو نائلہ وسیم پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی پریشانی کا اظہار کر رہی تھیں۔
وسیم اختر کا گھر بھی سی عالی شان گھر سے کم نہیں ہے، اس کا اندازہ ان تصاویر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا گھر کس حد تک محل نما ہے۔ جبکہ گھر کی اندرونی سجاوٹ کچھ دلکش اور پر کشش رنگ سے کی گئی ہے۔ اور بیرونی طور بھی گھر میں
وسیم اختر اپنے بچوں کو بھی وقت دیتے ہیں، اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اننے گھر میں بیٹے کے ساتھ پالتو کتے کو پیار کر رہے ہیں۔
وسیم بیٹی کے ہمراہ ان کے سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں، اس تصویر میں بھی وہ بیٹی کے ہمراہ سڑک پر روزہ افطار کر رہے ہیں۔
جبکہ وسیم اختر بیٹی کے ہمرا ہولی کی ایک تقریب میں بھی موجود تھے جہاں ان کے گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US