سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل شروع ، نسلہ ٹاور کو گرایا جانے لگا

image

عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے نسلہ ٹاور کر گرانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔ ٹاور کو گرانے کے باعث شارع فیصل سے شاہراہِ قائدین جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔

نسلہ ٹاور کی بالائی منزلوں کو مزدور کی جانب سے خود ہی توڑنے کا عمل جاری ہے جبکہ، ہیوی مشینری کی مدد سے عمارت کی نیچلے حصے کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

روایتی طریقے سے کام شروع کرنے کے لیے مزدور اور مشینری دونوں موجود ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عمارت گرانے کا کام تیز کرنے کے لیے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن دیگر افسران کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچے۔

اس موقع پر کمشنر کراچی کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور ڈی سی ایسٹ بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US