کبھی مارا زوردار اور کبھی کھائی ڈانٹ۔۔ حریم شاہ اور پاکستانی سیاست دانوں کے چند دلچسپ قصے جو بھولے نہیں جاسکتے

image

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے کون واقف نہیں؟ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ حریم اپنی سیاسی دوستیوں کی وجہ سے زیادہ شہرت رکھتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ذکر ہے ان سیاست دانوں کا جن کی دوستی اور تصاویر حریم شاہ کی مقبولیت کی وجہ بنیں۔

فاروق ستار

حال ہی میں حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے تابش ہاشمی شو کے دوران کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار سے ملنے کراچی آئی تھیں۔ حریم کا موقف ہے کہ فاروق ستار سے ان کی پہلی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جہاں فاروق ستار نے انھیں اپنا نمبر دیا تھا اور اس کے بعد ان کے بلانے پر وہ کراچی آئیں۔ فاروق ستار کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ان کی حریم سے ملاقات صرف اتفاقیہ ہے جس پر حریم کا کہنا ہے کہ وہ فاروق ستار جیسی نہیں ہیں جس سے دوستی کرتی ہیں اسے سب کے سامنے تسلیم بھی کرتی ہیں۔

شیخ رشید

حریم شاہ اور تابش کو پروگرام ٹیزر میں چٹ پٹی گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران تابش کی جانب سے حریم شاہ سے کہا گیا کہ کیا آپ وزیر داخلہ شیخ رشید صاحب کو اس وقت فون ملا سکتی ہیں؟ جس پر حریم شاہ نے رضامندی ظاہر کی اور فون کو ڈھونڈنے لگ گئیں۔ اور پھر کال ملا دی۔ رنگ ٹون بج رہی تھی اور فون تابش کو بھی دکھا دیا۔ شیخ رشید کا نام حریم شاہ نے شیخو کے نام سے محفوظ کیا ہوا تھا۔ جب شیخ رشید نے کال اٹھائی تو شیخ رشید کی آواز میں کوئی شخص بات کر رہا تھا۔ تابش سمیت ناظرین ہکا بکا رہ گئے جب انہیں یقین ہوا کہ یہ کال پر موجود شخص کوئی اور نہیں بلکہ شیخ رشید ہیں۔ کال کے دوران حریم نے ہیلو کیا جس پر شیخ رشید نے کہا کہ تھوڑی دیر ٹھہر کر بات کریں۔ جس پر حریم شاہ نے کہا کہ ابھی بات کریں۔ شیخ رشید نے بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ابھی نہیں کر سکتا۔ حریم شاہ نے کہا کہ کیوں نہیں کر سکتے جس پر شیخ رشید غصہ میں آگئے اور کہہ دیا کہ بکواس بند کریں۔

مفتی عبدل القوی

مفتی عبدالقوی کے ساتھ حریم شاہ کے بہت سے قصے ہیں جن میں سے ایک بار حریم نے ایک ایسی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ مفتی صاحب کی تھپڑ سے خاطر توازا کی۔ اس ویڈیو کو مفتی صاحب تو جھٹلا رہے ہیں لیکن حریم شاہ جن کا چہرہ ویڈیو میں پوشیدہ ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو انھیں کی ہے اور انھوں نے ہی مفتی صاحب کی پٹائی کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان

کچھ عرصہ پہلے پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان کی تصاویر بھی حریم شاہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وائرل ہوئی تھیں اور کچھ دن بعد ایک آڈیو فون کال بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی جس کے بارے میں حریم کا دعویٰ ہے کہ وہ فیاض چوہان ہیں جو انھیں سوشل میڈیا پر ہلکا ہاتھ رکھنے کے وارننگ دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US