ہڑتال میں بھی یہ پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے.. جانیں آپ کے شہر میں کون سے پیٹرول پمپس بند نہیں ہوں گے؟

image

25 نومبر سے پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر عوام پر بجلی بن کے گری ہے کیونکہ پیٹرول ہو یا نہیں لوگوں کو اپنے کاروباری مراکز تک تو لازمی پہنچنا ہے۔

پی ایس او کا بیان

لیکن پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا کہنا ہے کہ "ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپس جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے"

کسی اور کی ملکیت والے پیٹرول پمپس بند رہیں گے

اس بیان کے مطابق کمپنی کے براہ راست کمپنی کے زیرِ اہتمام پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے اور صرف وہ پیٹرول پمپس بند ہوں گے جو کسی اور کی ملکیت ہیں۔ پی ایس او کے علاوہ پیٹرول فراہم کرنے والی باقی کمپنیوں جیسے کہ ٹوٹل اور شیل کے زیر اہتمام پیٹرول پمپس بھی کھلے ہوں گے۔

یہ پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے

پی ایس او نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں مختلف شہروں میں ان کے براہ راست پیٹرول پمپس کے نام درج ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US