کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث آج پیٹرول پمس بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ڑہا ہے۔
شہری صبح صبح دفاتر جانے کے لیے نکل رہے ہیں لیکن وہیں پیٹرول پمپس انہیں بند دکھائی دےرہے ہیں اور جو فیول اسٹیشن کھلے ہوئے ہیں وہاں عوام کی بڑی تعداد موٹر سائیکل ، گاڑیوں اور رکشہ میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے لمبی لمبی قطاریں لگائی ہوئی ہیں۔
کراچی کے بیشتر علاقے جیسے کلفٹن، لیاقت آباد، صدر، سہراب گوٹھ، آئی آئی چند ریگر روڈ اور مختلف علاقوں میں بیشتر پمپس بند ہیں۔
اس کے علاوہ شہری بوتلوں میں بھی پیٹرول بھروانے پیٹرول پمس پر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
روزگار کی تلاش میں نکلنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ پمپس بند ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے شہری پیٹرول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔