گاڑی ایسی ٹکرائی کہ دوسری گاڑی کی چھت پر جا گری ۔۔ عجیب و غریب حادثے نے سب کو حیران کر دیا، دیکھیں ویڈیو

image

سڑک خالی ہو تو ہر کوئی گاڑی تیز چلانا شروع کر دیتا ہے لیکن اگر سڑک خالی ہو پھر بھی ٹریفک سگنل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے، ورنہ خوفناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا ہے امریکی ریاست انڈیانا میں جہاں روڈ خالی دیکھ کر ایک گاڑی سامنے سے اس قدر تیزی میں آئی کہ سیدھے ہاتھ والے روڈ سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے بری طرح ٹکرا گئی واقعہ یہاں اختتام پزیر نہیں ہوا۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم اس قدر خوفناک تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد یہ گاڑی ہوا میں کلابازی کھاتی ہوئی سامنے سے آنے والی گاڑی کی چھت پر جا گِری۔

اس خوفناک حادثے کو سگنل پر رُکی ہوئی گاڑی میں لگے ڈیش کیم نے عکس بند کر لیا، س دلخراش حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس کو سوشل میڈیا پر اب تک کئی ہزار صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اس حادثے کی وجہ سامنے سے آنے والی گاڑی کی سگنل پر لال بتی کو نظرانداز کرنا بتائی گئی عینی شاہدین کے مطابق اس حادثے میں 6 گاڑیوں کو نقصان پہنچا مگر حیرت انگیز طور پر کوئی جانی نقصان یا شدید زخمی نہیں ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US