چین سمیت پاکستانی کمپنیوں اور افراد پر امریکہ کی نئی پابندیاں۔۔ اداروں کی فہرست جاری

image

امریکہ نے چین، پاکستان اور روس سے تعلق رکھنے والی 27 کمپنیوں اور افراد پر پابندی عائد کردی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے مطابق ان اداروں پر پیپلز لبریشن آرمی (چین کی فوج) کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے امریکہ میں سرمایہ کاری اور رجارت پر پابندی کا سامنا ہے کیونکہ اس سے امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

امریکی محکمہ تجارت کے مطابق ان 27 اداروں اور افراد میں سے 16 کا تعلق چین اور پاکستان سے ہے۔ پابندی عائد کیے جانے والے اداروں اور افراد کی لسٹ درجِ ذیل ہے۔

Hangzhou Zhongke Microelectronics Co Ltd

نیو H3C سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ

ژیان ایرو اسپیس ہواکسن ٹیکنالوجی

ہنان گوک مائیکرو الیکٹرانکس

یونچپ مائیکرو الیکٹرانکس

Hefei نیشنل لیبارٹری برائے فزیکل سائنسز مائیکرو اسکیل پر

QuantumCTek

شنگھائی QuantumCTeck Co Ltd

شانسی ژی این الیکٹرو مکینیکل ٹیکنالوجی کمپنی

Q&N ٹریڈرز

U.H.L کمپنی

Jiuding Refrigeration & Air-conditioning Equipment co (Pvt) Ltd

K-SOFT انٹرپرائزز

سلجوک ٹریڈرز (SMC-پرائیویٹ) لمیٹڈ

گلوبل ٹیک انجینئرز

Asay تجارت اور سامان

جیڈ مشینری پرائیویٹ لمیٹڈ

پولی ایشیا پیسفک لمیٹڈ (PAPL)

پیکٹیک کمپنی لمیٹڈ

القرطاس

براڈ انجینئرنگ

امریکہ پہلے بھی چین کے کئی اداروں پر پابندیاں عائد کرچکا ہے۔ اس وقت59 چینی اداروں پر امریکہ سے تجارت پر پابندی ہے اس کے علاوہ امریکہ، اسرائیل، روس اور سنگاپور کے اداروں پر بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پابندی لگا چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US