اگر آپ بھی ابلے ہوئے انڈے کھاتے ہیں یا پھر چائے پیتے ہیں تو ٹہریں اور ایک بار یہ لازمی پڑھ لیں کہ یہ۔۔ روزمرہ استعمال ہونے والی چیزوں کے بارے میں ایسی معلومات جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہیں

image

سردی کے موسم میں گرم غذائیں کھانا سب کو پسند ہوتا ہے لیکن کچھ عام اور گرم غذائیں جو لوگوں کو بہت مرغوب ہیں ان کے کچھ نقصانات بھی ہیں جو ہم اس آرٹیکل میں آپ کو بتا رہے ہیں۔

ابلے ہوئے انڈے

ابلے ہوئے انڈے سردی کے ناشتے کے لئے لوگوں کی من پسند غذا سمجھے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی ابلے ہوئے انڈے کھانے کے شوقین ہیں تو پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کہ کہیں آپ کو پیٹ پھولنے کا مسئلہ یا معدے میں کسی قسم کا درد تو نہیں۔ اکثر انڈا صحیح طرح نہ ابلا ہوا ہو تو پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت ہونا معمول کی بات ہے اس کے علاوہ جو لوگ پیٹ پھولنے کی شکایت رکھتے ہیں انھیں بھی انڈا زیادہ راس نہیں آتا۔

انڈے میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے وزن کم کرنے والے افراد کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر دو سے زائد انڈے کھانے سے گریز کرنا چاہئیے کیونکہ زائد انڈے کھا لینے سے لند فشار خون کی شکایت ہوسکتی ہے۔

مچھلی

مچھلی اگرچہ بہت صحت مند خوراک سمجھی جاتی ہے لیکن سمندر میں آلودگی بڑھنے کی وجہ سے مچھلی اب نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس میں موجود مرکری اور خطرناک کیمیکلز دماغی صحت کو متاثر کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ جب بھی مچھلی پکائیں کوشش کریں کہ صاف پانی سے لی گئی ہو اور اچھی طرح پکائی جائے۔

چائے

چائے عام طور پر چائنا میں بڑے پیمانے پر اگائی جاتی ہے جو پوری دنیا میں بکتی ہے۔ اگر آپ بھی چائے کے لئے چائنا کا کوئی برانڈ خریدتے ہیں تو کوشش کریں کسی مقامی برانڈ کی چائے منتخب کریں کیونکہ چائینیز چائے میں 30 سے زائد زہریلے کیمیکلز شامل ہوسکتے ہیں۔

دودھ، پنیر وغیرہ

ڈیری مصنوعات جس یں دودھ، دہی اور پنیر وغیرہ شامل ہیں گلے میں بلغم کو بڑھانے اور موٹا کرنے کا سبب بنتے ہیں اس لئے اگر آپ کو پہلے سے گلے میں درد یا نزلے کی شکایت ہے تو ان چیزوں سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔

کافی

سافٹ ڈرنکس اور کافی یا ایسے تمام جوسز جن میں کیفین کی مقدار شامل ہو، پیشاب کے اخراج کو بڑھاتے ہیں جس سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔ اس لئے بار بار کافی کے بجائے سادہ پانی پینے کو ترجیح دیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US