بدلتے موسم اور ہوا میں موجود آلودگی سے ہونے والی الرجی کی وجہ سے آج کل ہر دوسرے شخص کو گلے میں درد اور کھانسی کا سامنا ہے، ایسے میں اگر آپ بھی اگر ڈاکٹر سے دوائی لے لے کر تھک گئے ہیں اور کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تو پریشان نہ ہوں۔
آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا ایسا گھریلو جوشاندہ بنانے کی ترکیب جس کے استعمال سے آپ کو کھانسی سے فوری ریلیف ملے گا تو بس پھر خود بھی پیئیں اور گھر میں جس کو بھی کھانسی ہو اسے بھی بنا کر دیں تاکہ آپ اور آپ کے پیارے رہیں بدلتے موسم کے اثرات سے محفوظ۔
• 2 کپ پانی میں گاؤ زباں ڈالیں، پھر اس میں تھوڑی سی بڑی الائچی شامل کریں۔
• اب اس میں 4 عدد اُناب شامل کریں، پھر اس میں ایک عدد لونگ اور بنفشہ کے چند عدد پتے شامل کریں۔
• اب اس میں ملیٹھی پاؤڈر ڈال کر اسے اتنا پکائیں کہ یہ ایک کپ رہ جائے۔
• پھر اسے چھان کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملائیں اور گرما گرم پی لیں۔
اس جوشاندے سے خشک اور بلغم والی ہر طرح کی کھانسی دور ہو جائے گی اور پہلے ہی استعمال میں واضح فرق نظر آئے گا۔