حکومت نے عوام کو خوش کرنے کے لیے 3 بڑی خوشخبریاں دے دیں، جان کر آپ کے تاثرات بدل جائیں گے

image

اس وقت پاکستان میں ہر ایک شخص مایوسی اور افسسردگی کے عالم میں ہے، کیونکہ مہنگائی ایسے بڑھ رہی ہے جیسے کہ اسے نیچے آنا ہی نہ ہو۔ ہماری ویب ڈاٹ کام آج آپ کو تین ایسی ہی خوش خبریاں آپ تک پہنچائیں گے۔

سب سے بڑی خبر ان تمام پاکستانیوں کے لیے ہے جو کہ سعودی عرب جانے کے خواہش مند ہیں۔ وہ اب ڈائریکٹ پاکستان سے سعودی عرب اور سعودی عرب سے پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب آنے والوں کو اب کسی دوسرے ملک میں 14 دن قرنطینہ رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی، واضح رہے کورونا کی دونوں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو ڈائریکٹ مملک میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
دوسری اچھی خبر یہ بھی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری وزیر اعظم عمران خان نے مسترد کر دی ہے جبکہ پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال بھی ختم ہو چکی ہے۔
تیسری اچھی خبر یہ ہے کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے کر لیے گئے ہیں اور یہ تین ارب ڈال اسی ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔ یہ فنڈ سعودی شاہی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے جس سے پاکستانی حکومت کورونا کے معاشی چیلنجز سمیت کئی دیگر مسائل سے بھی نمٹ سکے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US