گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ساس کا انتقال ہو گیا تھا، جس پر سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کی گئی اور ان کے دکھ کو بانٹا گیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ تک پہنچائیں گے جب یوسف رضا گیلانی کی والدہ کے جنازے میں کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جس نے سب کو حیران کر دیا۔
دراصل ملتان میں سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے ان کی ساس کا جنازہ تدفین کے لیے لے جایا جا رہا تھا، کہ اسی دوران سابق وزیر اعظم ساس کے جنازے کے لیے راستہ بنا رہے تھے، انہوں نے جیکٹ پہنا ہوا تھا اور چہرے پر ماسک پہنا ہوا تھا، جبکہ ان کے چہرے پر غم عیاں تھا۔
لیکن اس سب صورتحال میں بھی سابق وزیر اعظم نے اپنے گھر کو سنبھالے رکھا، ماں جیسی عظیم ہستی کے رخصت ہونے پر اگرچہ سابق وزیر اعظم کو غم ضرور ہوگا مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور گھر کو اس مشکل گھڑی سے نکالنے کے لیے خود مضبوط رہے۔
یہ لمحہ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے لیے مشکل لمحہ ہوگا مگر انہوں نے تمام معاملات کو سنبھالے رکھا۔
یہ ویڈیو علی گیلانی کی جانے سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھی۔