کہتے ہیں کہ دنیا میں ہر ایک شخص دھوکہ دے سکتا ہے مگر ماں باپ آخری وقت تک اپنی اولاد کے ساتھ رہتے ہیں، مگر ایک واقعے نے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایسے والدین سے متعلق بتائیں گے جو نومولود کی پیدائش کے فورا بعد اسے اسپتال میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے جس نے ہر ایک کو افسردہ کر دیا۔
والدین نومولود کی پیدائش کے لیے اسپتال آئے تھے، لیکن بچے کے دو سر تھے۔ دو سر والے بچے کو دیکھ کر والدین بچہ وہیں چھوڑ کر اسپتال سے بھاگ نکلے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق والدین نے گھر کا پتہ اور فون نمبر بھی جعلی لکھوایا تھا، امکان ظاہر کی جا رہا ہے کہ والدین کو علم تھا کہ ان کا بچہ غیر معمولی ہے۔
دو سر والے بچے کی ذمہ داری اسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے اٹھا لی گئی ہے مگر والدین کی بے حسی نے ہر ایک کو افسردہ کر دیا ہے۔