دنیا میں مختلف ممالک میں مختلف قسم کی روایات اپنائی جاتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ دوسروں کے لیے حیرت زدہ ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی ثقافتی روایت سے متعلق بتائے گی جو مصر میں پنائی جاتی تھی اور آج بھی اکثر لوگ اپناتے ہیں۔
مصر میں قدیم ثقافتی روایت تھی جس کے مطابق اگر کوئی شخص انتقال کر جاتا ہے تو اسے قبرستان میں دفن نہیں کیا جاتا ہے بلکہ اس مردے کو گھر میں ایک خاص کمرے میں رکھ دیا جاتا تھا۔ اپنے گھروں میں مردوں کو رکھنے کی روایت باقی ممالک میں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔
مصر کے گھروں میں مردوں کے لیے مختص کیے گھئے کمرے زیر زمین ہوتے ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد مردوں کو ان کمروں میں چھوڑ آ تے تھے اور کمرے کو سل سے بند کر دیا کرتے تھے۔
مصر میں تعزیت کا طریقہ بھی مختلف ہے، مردے کو آخری آرام گاہ تک پہنچانے کے بعد دروازے کے باہر ٹینٹ لگا دیتے ہیں اور ٹینٹ کو قمقموں سے روشن کر دیتے ہیں۔
گھر والے دوست احباب اور رشتہ دار کو اطلاع دیتے ہیں اور تیار ہو کر استقبال کرتے ہیں۔ ہر ایک شخص ٹائی پہن کر سوٹ زیب تن کر کے، صاف ستھرے کپڑوں کے ساتھ لواحقین سے تعزیت کرتا ہے۔ لوگ زمین پر نہیں بیٹھتے بلکہ کرسیوں پر بٹھایا جاتا ہے۔ جبکہ انہیں قہوہ پیش کیا جاتا ہے۔
پھر قاری صاحب آتے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر پر قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دیتے ہیں، تلاوت کے اختتام پر ہی تعزیت بھی ختم ہو جاتی ہے۔