ہم پاکستان آئے اور ایک یتیم بچی کو گود لیا ۔۔ شام ادریس اور ان کی بیوی نے بچی کو گود لے لیا، اس کو اپنے ساتھ کس طرح رکھ رہے ہیں؟ دیکھیں دلچسپ ویڈیو

image

معروف یوٹیوبر شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر ادریس (فروگی) نے حال ہی میں پاکستان میں موجود بچوں کے یتیم خانے کا دورہ کیا۔ وہاں ان کی ملاقات ایک ننھی بچی ہوئی سے جس کا نام فبیہا ہے۔

اس حوالے سے یوٹیوبر شام ادریس نے ایک ویلاگ بھی بنایا جس میں انہوں فبیہا نامی ننھی بچی کو گود لینے سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

شام نے اپنے ویلاگ میں بتایا کہ انہوں نے یتیم بچوں کے گھر کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات کئی سارے یتیم بچوں سے ہوئی۔ انہیں میں فبیہا بھی شامل تھی۔

شام ادریس نے کہا کہ فبیہا ان کی اپنی بیٹی سیراکی یاد دلاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یتیم بچوں کے گھر جان سے قبل انہوں نے فبیہا کے لیے کھلونے اور کپڑے لیے۔ شام نے اپنے ویلاگ میں بتایا کہ بہت سوچ اور غور و فکر کے بعد بچی کو گود لیا اور یتیم خانے میں موجود تمام بچوں کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے آگے آنے والے ویلاگز میں آپ ان بچوں کو بڑا ہوتے دیکھیں گے اور ان کے بارے میں مزید جانیں گے۔

شام نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم پاکستان سے کسی یتیم بچوں کے گود لے کر وہاں جائیں تو اس لیے میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا ہم پاکستان میں ہی فبیہا اور دیگر بچوں کے اخراجات اٹھائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US