پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے والدہ ناہید عباسی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
جویریہ عباسی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں نے اپنی والدہ کو کھو دیا ہے، لوگوں سے اپیل ہے کہ ان کی مغفرت کیلئے دعائیں کریں۔