سوشل میڈیا پر ہر ہفتے کچھ معاملات اتنے زیادہ وائرل ہوتے ہیں کہ سب کو یاد رہ جاتے ہیں۔ ہم بھی آپ کو ہر ہفتے کی شروعات میں ایسی تصاویر دکھاتے ہیں جو گزر جانے والے ہفتے میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں کچھ ایسی تصاویر جو آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔
٭ پریانکا چوپڑا کی طلاق:
پچھلے ہفتے عالمی میڈیا پر یہ معاملہ گردش کر رہا تھا کہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونز کی طلاق ہونے والی ہے، کیونکہ پریانکا نے اپنے نام کے ساتھ جونز کا نام ہٹا دیا تھا، البتہ بعد میں پریانکا کی والدہ نے طلاق کی خبروں کی تردید کردی تھی۔
٭ فہیم مُغل:
6 بچوں کو واحد کفیل صحافی فہیم مُغل کی خود کشی کی خبر نے سب کو رُلایا۔ کوئی اتنا زیادہ بے حس کیسے ہوسکتا ہے، یہ بات سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے 60 ہزار کا بینک لون لیا ہوا تھا ، کرائے کا گھر تھا، کرائے کا رکشہ، آخری روز بچے کے دودھ کے پیسے بھی نہیں تھے، مگر ان کے کسی بھی رشتے دار نے ان کی مدد نہ کی اور زندگی کی تلخیوں سے پریشان صحافی فہیم نے خودکشی کرلی۔ واضح رہے کہ فہیم ایک بڑے ٹی وی چینل میں کام کرتے تھے جہاں سے ان کو نکال دیا گیا تھا۔
٭ پیٹرول:
پچھلے ہفتے پیٹرول کی ہڑتال نے لوگوں کو خؤب پریشان کیا، کوئی لمبی لمبی لائنوں میں کھڑا نظر آیا تو کوئی دودھ کا ڈرم لے کر پیٹرول لینے پہنچ گیا۔ بڑھتی مہنگائی میں عوام کو کہیں سر کھجانے کی فرصت نہیں، ایک پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو سارا بجٹ آؤٹ آف کنٹرول ہو جاتا ہے۔
٭ دلہا کو گود میں اٹھالیا:
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس میں شادی کی تقریب میں تصاویر کھنچی جا رہی تھیں، فوٹوگرافر نے دلہن نے اپنے دولہا کو اٹھانے کو کہا تو دلہن نے اٹھا لیا، ان کی ویڈیو اور تصاویر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔
٭ ملک ریاض اور ان کے بیٹے کا ویزا منسوخ:
برطانوی عدالت نے کرپشن میں ملوث ہونے پر بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔
برطانوی امیگیریشن حکام کی جانب سے کرپشن چارجز کی بنا پر ویزہ کینسل کر دیا تھا، جس پر ملک ریاض نے اپیل دائر کی تھی مگر برطانوی عدالت نے کہا ہے کہ وہ ان پر لگائے گئے کرپشن اور جعل سازی کے الزامات سے سہمت ہیں۔ اس خبر نے تو عوام کو خوش کر دیا۔