خاندان کے وہ لوگ جو اس دنیا میں نہیں رہے ان کی ویسے بھی بہت یاد آتی ہے لیکن جب کوئی خؤشی کا موقع ہو تو اپنوں کی یاد سب سے زیادہ آتی ہے۔ نانا نانی ہوں یا دادا دادی جب تک وہ زندہ ہوتے ہیں بچوں کی خوشیوں اور دعاؤں میں سب سے پہلے حق ان کو دیا جاتا ہے۔ یہ صرف ایک عام انسان کا حال نہیں ہے۔ بلکہ مریم نواز کے بیٹے جُنید صفدر کا بھی ہے۔
جُنید نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے خاندانی قبرستان کی سٹوری شیئر کی جس میں وہ اپنی نانی اور پڑ نانی کی قبروں پر پھولوں کے ہار ڈال رہے ہیں اور انہیں سلام کرنے وہاں گئے ہیں۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ ان کا نکاح ہوچکا ہے اور اب 17 دسمبر کو ان کا ولیمہ لاہور میں ہی ہوگا۔