بھارت میں اگرچہ مذہب تبدیل کرنے پر مسلمانوں کو ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا رہا ہے، مگر صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب ایک مسلمان اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب میں داخل ہوا، لیکن مسلمانوں نے انتہا پسند ہندوؤں جیسا ردعمل نہیں دیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا وسیم رضوی غازی آباد کا رہائشی ہے۔ وسیم رضوی نے گزشتہ روز اپنے دوست نارسنگھ آنند سروسوتی کے ہاتھوں اسلام کو چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کیا۔
وسیم رضوی نے اپنا نام تبدیل کر کے جتندر نارائن سنگھ تیاگی رکھا ہے۔ جتندر (وسیم رضوی) ہندو مذہب میں داخل ہونے سے پہلے غازی آباد کے شیعہ وقف بورڈ کا سابق چئیر مین رہ چکا ہے۔
آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے مرکزی صدر چکراپانی مہاراج کی جانب سے جتندر کے ہندو مذہب میں داخل ہونے پر اسے خوش آمدید کہا ہے۔ مہاراج کا کہنا تھا کہ اب وہ ہندو مذہب کا حصہ ہے، تو کسی کو اس کے خلاف فتویٰ دینے کی "جرات" نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے مہاراج نے مسلمانوں کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ اب ان پر فتویٰ نہیں لگا سکتے ہیں۔
سابق مسلمان وسیم رضوی کون ہے؟
سابق مسلمان وسیم رضوی بھارت کا متنازع شخص ہے۔ کئی مرتبہ توہین اسلام کا مرتکب یہ شخص اب ہندو مذہب میں بھی مسلمانوں کے خلاف آزادانہ بولنے کے لیے داخل ہوا ہے۔
ملعون وسیم رضوی نے اپنی ایک کتاب بھی لکھی ہے جس میں اس نے اسلام پر شدید تنقید کی ہے، جبکہ اس معلون کی جانب سے قرآن کی 26 آیات پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں حذف کرنے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔