کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میدان جنگ بن گئی۔۔۔ جانیے رات گئے بازار میں کیا کچھ ہوتا رہا؟

image

گزشتہ رات گئے کسٹم حکام کو کراچی کی معروف مارکیٹ پر چھاپا مارنا مہنگا پڑگیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات کسٹم حکام نے جامع کلاتھ مارکیٹ پر اسمگل شدہ اشیاء موجود ہونے کی اطلاعات پر چھاپا مارا گیا تھا۔ تاہم کاروائی مکمل ہونے کے بعد تاجروں نے کسٹم حکام کا گھیراؤ کیا، جس کے بعد فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق کسٹم حکام تلاشی کے وارنٹ لے کر مارکیٹ پہنچے تھے، جس پر دکانداروں نے مزاحمت کی۔ تاہم فائرنگ اور پتھراؤ سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام کی یہ جھوٹی کاروائی تھی، ہمارے پاس تمام اشیاء کسٹم ڈیوٹی دینے کے بعد آتی ہیں۔ جبکہ دکانداروں نے احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US