پاکستان سے بیرون جانے والے اپنوں سے ملنے کے لی تڑپ رہے ہوتے ہیں، چاہے کام کے سلسلے میں لوگ جاتے ہوں، یا پھر پڑھائی کے لیے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی نوجوان کے بارے میں بتائیں گے جو کہ بیرون ملک سے اپنوں میں خوشیاں منانے آیا تھا مگر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔
بھائی کی شادی میں جرمنی سے پاکستان آنے والے طالب علم ریحان عطا اللہ کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا ہے۔
بھائی کی شادی میں جوش و جذبے کے ساتھ کراچی آنے والا ریحان 8 ماہ قبل پڑھائی کے سلسلے میں جرمنی گیا تھا۔ 12 دسمبر کو بھائی کی شادی ہے اور چھوٹا بھائی سے کوئی رابطہ ہی ممکن نہیں ہو سکا ہے۔
ریحان 12 دسمبر سے 20 دسمبر تک گھر والوں سے ملنے کراچی آیا تھا، مگر خوشیاں اچانک پھیکی پڑ گئی ہیں۔
ریحان کے والد کہتے ہیں کہ بیٹا والدہ اور گھر والوں کو سرپرائز دینے کے لیے اچانک پاکستان آ گیا تھا، مگر ائیر پورٹ پر فلائٹ سے اترنے کے بعد سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
متعلقہ تھانے اور پولیس کی جانب سے خاطر خواہ کاروائی نہ کرنے پر اہلخانہ پریشان ہیں۔ جبکہ والدہ بیٹے کی بازیابی کے لیے پُر امید بھی ہیں اور غمگین بھی۔