شاہی اصول ویسے تو آج بھی کافی سخت ہیں لیکن ماضی کے شاہی اصول اس سے بھی زیادہ سخت تھے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پہلے برطانوی شاہی خاندان کا فرد ہونا کچھ اتنا بھی آسان نہ تھا کیونکہ انھیں انھیں ان سخت اصولوں کی پابندیاں کرنی پڑتی تھیں۔
اپنے بچوں کے ساتھ کھیل بھی نہیں سکتے تھے
شاہی والدین کو کہا جاتا تھا کہ بچوں سے بہت زیادہ پیار سے پیش آنا اور ان سے لاڈ پیار کرنے سے بچے ہمیشہ کے لئے بگڑ جاتے ہیں اس لئے ننھے بچوں کے ساتھ والدین کھیل کود یا لاڈ پیار نہیں کرسکتے تھے۔
خفیہ پیغامات
خفیہ اور ذاتی خطوط بھیجنے کے لئے شاہی مہر کا استعمال مختلف طریقے سے کیا جاتا تھا۔ مثال کے طور پر اگر مہر الٹی لگی ہے تو اس کا مطلب خط بھیجنے والے کو جواب نہ دینے کی تنبیہہ کی گئی ہے۔
عورتوں کے لئے کھانا مرد آرڈر کرتے تھے
کسی ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے شاہی خاندان کی خواتین اپنا آرڈر بھی خود نہیں دے سکتی تھیں کیونکہ روایات کی وجہ سے یہ شاہی خاندان کے مردوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ خواتین کے لئے بھی آرڈر کریں۔
ہنسنا منع ہے
عوامی مقامات پر شاہی خاندان کے افراد کا ہنسنا مسکرانا برا سمجھا جاتا تھا اور یہ پابندی مرد اور عورت دونوں کے لئے تھی
کھانا سب کے سامنے کھائیں
اگر کھانے کا وقت ہھ اور دربار بھرا ہوا ہے تو بھی شاہی خاندان کے افراد کھانا کھانے کے لئے تنہائی میں نہیں جاتے تھے بلکہ سب کے سامنے کھاتے تھے اتنا ہی نہیں بلکہ صبح سویرے نوکر چاکر انھیں تیار بھی سب کے سامنے کیا کرتے تھے