عمرہ کے لئے جانے والے افراد کے لئے اہم اعلان۔۔ وہ کون سی ویکسین ہیں جنھیں لگوانے سے قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا؟ جانیں

image

عمرہ کرنے والے پاکستانی اور انڈین زائرین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ عالمی وبا کے دور سے گزرنے کے باوجود سعودی عرب نے انھیں ویزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

فیس بک صارف جنید قریشی نے اس حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے فائزر، موڈرنا، بائیونٹیک، آسٹرا، جانسن اینڈ جانسن(اس ویکسین کی ایک ڈوز بھی کافی ہے) منظور شدہ ویکسین قرار دی گئی ہیں اور ان ویکسین کی دو ڈوز لگوانے کے بعد قرنطینہ کی ضرورت نہیں۔

ایسے زائرین جنھوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منظور شدہ ویکسین سائنوفام اور سائنوویک لگوائی ہوں انھیں بھی سعودی عرب جانے کی اجازت ہے البتہ انھیں3 سے 5 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔ وہ زائرین جنھوں نے کورونا ویکسین کا صرف ایک ڈوز لگوایا ہوگا انھیں5 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US