میں یقین نہیں کر پا رہا کہ میرے والد چھوڑ کے چلے گئے ۔۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد انتقال کر گئے

image

پاکستان ٹیلی وژن کے معروف نیوز اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔

اپنے والد کی وفات کے بعد ڈاکٹر نعمان نیاز کا ٹوئٹر پیغام سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنے والد جنرل حامد نیاز کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز 19ویں پی ایم اے لانگ کورس کا 86 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر نعمان نے اپنی ٹویٹ میں والد کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ وہ ناصرف ایک شفیق باپ تھے بلکہ دیانتداری کے معاملے میں بھی ایک اعلیٰ ترین اور خودار انسان تھے۔ میں ان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر نعمان نیاز نے لوگوں کو بتایا تھا کہ میں اس وقت ہیتھرو ایئرپورٹ پر بیٹھا گھر جانے کی تیار کر رہا ہوں۔

میرے والد، میرے خیر خواہ، دوست اور وہ جس نے مجھے زندگی میں ہر حال میں سپورٹ کیا، اس وقت زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US