برگر کھانا سب کو پسند ہوتا ہے۔ چاہے وہ سادہ انڈے والا ہو یا پھر زنگر، بیف کا ہو یا مٹن۔ لیکن جب برگر میں مختلف نئے فلیورز ڈال کر اس کو کرسپی اور سپائسی بنا کر پیش کیا جائے تو کھانے والے انگلیاں بھی چاٹ لیتے ہیں۔ لیکن آج کل کراچی میں دلہن برگر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ جس کے بن کا رنگ بھی دلہن کے لباس کی طرح لال ہوتا ہے۔ اور اس میں مختلف قسم کے ذائقے دار آئٹمز ملا کر کھانے کے لئے پیش کیا جاتا ہے جو سپائسی ہونے کے ساتھ ساتھ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
کراچی کے علاقے چار مینار چورنگی پر بیسی بینچ اورنگی پر سرمہ والا آؤٹ لٹ کے بالکل ساتھ دلہن برگر ملے گا جس کی قیمت 350 روپے ہے اس برگر کو لوگ پورے کراچی سے نوش فرمانے جا رہے ہیں۔