سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کو عہدے سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ ساجد بیگ کو سینٹرل جیل اڈیالہ کا نیا سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
عبدالغفور انجم کی تبدیلی کے حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کے مطابق یہ تبادلہ انتظامی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔