وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز (َِ16 تا 31 جنوری) کیلیے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت پیٹرولیم سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت 253.17 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی 257.08 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔