سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جن کے وائرل ہونے کے بعد ہر کوئی ان کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعہ سے متعلق بتائیں گے جس میں ایک چھوٹا بچہ مشہور ہو گیا ہے۔
عبدالوارث سوشل میڈیا پر اس وقت مشہور ہو گیا تھا جب وہ کراچی کی ہی اک سڑک پر رات کے وقت گھر کی بنی پیسٹریز اور کیک بیچ رہا تھا۔
عبدالوارث خود محنت کر کے گھر والوں کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ وہ ساتھ ہی ساتھ پڑھائی بھی کر رہے ہیں۔
جے ڈی سی کی جانب سے عبدالوارث سے رابطہ کیا گیا تھا اور انہیں سپورٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، سوشل میڈیا اس حوالے اس خوشخبری کا منتظر تھا کہ کب عبدالوارث کے لیے بیکری بنائی جائے گی۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ عبدالوارث کے لیے جے ڈی سی نے باقاعدہ بیکری بنا دی ہے۔ نئے سال کے آغاز پر جے ڈی سی کے فیس بک پیج پر تصاویر شئیر کی گئیں جس میں عبدالوارث اور جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس بیکری کا افتتاح کر رہے ہیں۔
اس بیکری میں عبدالوارث کے ساتھ ساتھ ظفر عباس بھی موجود تھے، جبکہ چھوٹے سے عبدالوارث بھی خوش تھے۔