اومیکرون کیسز میں اضافہ، کراچی میں کہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

image

کورونا لاک ڈاؤن کے بعد اب اگرچہ حالات نارمل ہیں مگر اومیکرون وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان بڑھ رہا ہے۔

لاہور اور اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی اومیکرون کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ کی انتظامیہ کی جانب سے کیسز میں اضافے کے پیش نظر جمعہ کی رات کو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل جو کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کا اڈیشنل چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں، انہوں نے گلشن اقبال کے بلاک 7 میں اسمارٹ لاک ڈاؤں لگانے کے احکامات دیے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ان علاقوں میں ماسک پہننا لازمی اور نقل و حرکت پر پابندی ہوگی البتہ این سی او سی کے بتائے گئے اوقات میں کریانے کی دکانیں، ضروری اشیاء اور ادوایت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 14 جنوری تک رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US