کراچی میں حادثات کا ہونا معمول کی بات ہے مگر ان حادثات میں عوام ہی کو مشکلات پیش آتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعہ سے متعلق بتائیں گے۔
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر خطرناک حادثات ہونا معمول کی بات ہے، ہیوی ٹریفک کی گزر گاہ ہونے کی وجہ سے یہ بوٹ بیسن سگنل رات کے اوقات میں ٹریفک حادثات کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
گزشتہ رات کو بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی کے فیس بک پیج پر اپلوڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی کار کے اوپر چڑھی ہوئی ہے، جبکہ لوگ اس گاڑی کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جب ایک سلور پراڈو کار پر چڑھ گئی۔ سلور پراڈو کی نمبر پلیٹ سے صاف ظاہر ہے کہ یہ سرکاری گاڑٰ ہے، سرکاری گاڑی کا اس طرح عوام کی جان و مال کے ساتھ کھلواڑ کھل عام قانون کی خلاف ورزی ہے۔