اب 100 روپے کا لوڈ کروانے پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا!

image

پاکستان میں مہنگائی نے ہر ایک کو متاثر کیا ہے، اگرچہ سبزی، دالوں، سونے سمیت دیگر چیزوں پر ہم دھیان دیتے ہیں لیکن اس منی بجٹ میں موبائل فون صارفین پر بھی ہاتھ ڈالا گیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا گیا تھا، جس میں مختلف چیزوں پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا، اسی حوالے سے اب خبر سامنے آئی ہے کہ موبائل فون صارفین کو بھی اب پہلے سے دگنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

منی بجٹ میں ٹیلی کام سروس پر ایڈانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی ہے۔ یعنی اب 100 روپے کا بیلنس ڈالنے پر آپ کو صرف 72۔80 روپے ہی ملیں گے۔

منی بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے تک کٹوتی کی جائے گی جو کہ اس سے قبل 9 روپے 10 پیسے تھی۔ جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں صارفین 14 روپے 80 پیسے ادا کریں گے۔

واضح رہے منی بجٹ سے پہلے 100 روپے کا بیلنس ڈلوانے پر صارفین کو 76 روپے 10 پیسے ملتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US