نکاح سے پہلے اپنا نام جنت رکھ لیا اور ۔۔ 57 سالہ امریکی خاتون 27 سالہ پاکستانی سے شادی کے لیے پاکستان آ گئیں، خاتون کی تنخواہ کتنی ہے؟ جانیے

image

پاکستانی نوجوان اکثر غیر ملکی لڑکیوں سے شادی کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ گزشتہ سال سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی پاکستانی نوجوان کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اپنے سے کئی سال بڑی عورت کو اپنے پیار میں پاکستان لے آیا ہے۔

روالپنڈی سے تعلق رکھنے والے راجہ وقاص نے امریکی خاتون سے نکاح کر لیا، 27 سالہ وقاص کی بات چیت جینیفر سے فیس بک پر ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر یہ بات چیت اس حد تک ہو گئی کہ وہ وقاص کے پیار میں پاکستان تک چلی آئیں۔

وقاص کا اپنا جانوروں کا کاروبار ہے اور ان کا اپنا فارم بھی ہے، جبکہ وقاص ماہانہ 50 ہزار روپے تک کما لیتے ہیں۔ دوسری جانب سے جینیفر ہیں جو کہ ایک اسکول ٹیچر ہیں۔ 57 سالہ جینیفر کا تعلق امریکہ سے ہے اور وہ سرکاری ملازمت کرتی ہیں۔ جینیفر کی سالانہ آمدنی 80 ہزار ڈالرز ہے جس میں الاؤنسز اور دیگر مراعات بھی شامل ہیں۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔

نکاح سے قبل جینیفر نے اسلام قبول کیا اور ان کا اسلامی نام جنت بی بی رکھا گیا تھا۔ جنت بی بی اور وقاص ایک دوسرے سے بے حد پیار کرتے ہیں، ایسا دونوں ایک دوسرے کے بارے میں کہتے ہیں۔

وقاص کہتے ہیں کہ جنت نام اس لیے رکھا کیونکہ دادی کا نام بھی جنت تھا اور انہیں جنت نام اچھا لگا، اسی لیے یہ نام رکھا گیا۔ دوسری جانب جنت کہتی ہیں کہ پاکستان بہت ہی اچھا ملک ہے، یہاں کے لوگ ملنسار اور خوش مزاج ہیں۔

جنت کہتی ہیں کہ وہ اب پاکستان میں اسلام آباد میں ہی رہیں گی، البتہ ان کا کہنا تھا کہ شہری علاقے میں سکون نہیں ہوتا ہے اسی لیے وہ دیہی علاقے میں رہنا پسند کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US