کل سے اسکول کھلیں گے یا اور چھٹیاں ملیں گی؟
محکمہ تعلیم سندھ نے کل تین جنوری سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم دے دیا۔ کراچی اور ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے وہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کراچی کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیلات نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو کل سے کھولنے کا حکم دے دیا۔
سردی زیادہ ہونے کے باعث والدین بچوں کو سکول بھیجنے کے لیے تیار نہیں۔ مگر پڑھائی کا حرج نہ ہو اس لیے وقت پر بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے والدین بھی تیاری کر رہے ہیں۔