کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون وائرس سے 11 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق یہ اسمارٹ لاک ڈاؤن گلشنِ اقبال کے ان علاقوں میں لگایا گیا ہے جہاں سے اومی کرون کے کیسز سامنے آئے ہیں اور ان علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔
تقریبات پر مکمل پابندی
اس سلسلے میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ ۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں ایس او پیز پر عمل اور ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کب تک جاری رہے گا؟
واضح رہے کہ گلشن اقبال 7 میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں اس وائرس کے اب تک 44 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 14 جنوری تک جاری رہے گا۔