میری دو آنٹیاں ہیں کس کی آواز پر پہلے جائیں گے۔۔ کسی نے پہلی بار اقرار سے دونوں بیویوں کے متعلق پوچھا تو انھوں نے کیا جواب دیا؟ جانیں

image

میں یہ تو جانتا ہوں کہ میری دو آنٹیاں ہیں لیکن اگر دونوں آپ کو ایک ساتھ بلائیں تو آپ کس کی بات پہلے سنیں گے؟

یہ شرارت بھرا سوال پوچھنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ننھے احمد ہیں جو اینکر بن کر مشہور صحافی اقرار الحسن کا انٹرویو کرنے پہنچ گئے تھے۔ احمد شاہ کے اس سوال کو سن کر اقرار الحسن ہنسنے لگے اور شرما کے اپنا چہرہ بھی چھپا لیا اور جواب دیا کہ “بڑوں کی بات زیادہ سننی چاہئیے اس لئے میں بڑی بیگم کی بات پہلے سنوں گا“۔

اس پر احمد شاہ نے کہا اس کا مطلب آپ بڑی آنٹی سے ڈرتے ہیں تو اقرار نے جواب دیا کہ ہاں کہہ سکتے ہیں اور ہنسنے لگے۔

اس انٹرویو کی ویڈیو اقرار الحسن نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شئیر کی ہے۔ احمد شاہ نے اقرار سے مزید دلچسپ سوالات پوچھے۔ تنخواہ کے سوال پر اقرار الحسن نے جواب دیا کہ کسی عورت سے اس کی عمر اور مرد سے اس کی تنخواہ کے بارے میں نہیں پوچھنا چاہئیے۔

اس کے بعد احمد شاہ نے اگلا حملہ اقرار الحسن کی جیب میں موجود پیسوں پر سوال پوچھ کے کیا جس کے جواب میں اقرار نے جیب سے پیسے نکال کر دکھائے اور بتایا کہ ان کے پاس ساڑھے پندرہ سو روپے ہیں۔

احمد شاہ نے اقرار الحسن سے یہ بھی پوچھا کہ ان کا گھر کتنے کا ہے تو اقرار نے انھیں بتایا کہ جس گھر میں وہ رہتے ہیں وہ کرایے کا ہے البتہ لاہور میں وہ ایک گھر خود بنوا رہے ہیں جو بننے کے بعد تقریباً آٹھ، دس کروڑ کا ہوگا۔

اپنے بچپن کے بارے میں جواب دیتے ہوئے اقرار نے بتایا کہ وہ پڑھنے میں اچھے تھے کبھی کم نمبر نہیں لائے البتہ وہ کرکٹ کھیلنے کے شوقین تھے اور کرکٹ کھیلنا شروع کرتے تھے تو پھر پڑھائی وڑھائی سب بھول جاتے تھے جس پر ان کی امی ان کی تختی سے پٹائی بھی کرتی تھیں۔ لیکن اپنے بیٹے پہلاج کو انھوں نے مارنا تو دور کبھی ڈانٹا بھی نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US