پاکستان کے مشہور لوک گلوکار عطاءاللہ عیسٰی خیلوی لندن میں ہونے والا ایک پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دراصل عطاءاللہ عیسٰی خیلوی کا کنسرٹ بد نظمی کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث انہیں شو چھوڑ کر جانا پڑا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار کے مانچسٹر میں ہونے والے پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی، بچوں اور فیملیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
پروگرام کے دوران 2 گروپوں میں تصادم ہو گیا تھا اور کرسیوں سے مار کٹائی کی گئی ساتھ ہی سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی جھڑپ پیش آئی۔
کانسرٹ کے آرگنائزر نے بتایا کہ کچھ نوجوان اسٹیج کے سامنے رقص کر رہے تھے جس پر سیکیورٹی گارڈز نے انہیں روکا تو پاکستانی نوجوانوں اور سکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوگئی۔
اس سے ہنگامہ آرائی کے بعد ازاں صورتحال اتنی گھمبیر ہوگئی کہ عطاءاللہ عیسٰی خیلوی اٹھے اور شو چھوڑ کر جانا پڑا اور گلوکار کو فل پروف سیکیورٹی میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔