میری گاڑی پر فائرنگ کی ۔۔ کار پر فائرنگ ہونے کا دعوی! ریحام خان سابق شوہر عمران خان پر برس پڑی

image

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کار پر فائرنگ ہوئی اور اسلحہ کے زور پر مجھ سے میری گاڑی چھین لی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میں قریبی راشتے دار کی شادی سے واپس لوٹ رہی تھی کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے نے میری گاڑی پر فائرنگ کی اور گاڑی بھی چھین لی۔

مزید یہ کہ اس وقت میرے ساتھ میری گاڑی میں پر سنل اسٹنٹ اور ڈرائیور بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر انہوں نے اپنے سابق شوہر اور وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ بزدلوں، لالچوں اور ٹھگیوں کی ریاست میں خوش آمدید۔

واضح رہے کہ اس کے بعد ریحما خان نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں درج تھا کہ مجھے موت یا مرنے سے ڈر نہیں لگتا مگر میں ان لوگوں کیلئے ناراض ہوں اور فکر مند ہوں جو کہ میرے لیے کام کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US