خود کو خوبصورت بنانے کے لیے مرد حضرات آج کل کاشی سیلون سے کیا کروا رہے ہیں؟ جانیے دلچسپ معلومات، جہاں جا کر آپ بھی نکھار پا سکتے ہیں

image

بیوٹی پارلر سے مراد اکثر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین ہی یہاں جاتی ہیں، لیکن اب مرد حضرات بھی سیلونز کا رُخ کرنے لگ گئے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر کاشی سیلون کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں بال کاٹتے ہوئے کاشی کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح بچے کا دھیان بھٹکا کر بال کاٹ رہا ہے۔

عام طور پر بچوں کے بال کاٹتنا کسی جنگ کو لڑنے سے کم نہیں ہے، کیونکہ ذرا سی بے دھیانی بچے کو زخمی بھی کر سکتی ہے، اسی لیے بچوں کی حجامت کے لیے پروفیشنل نائی کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ کاشف اسلم کی بات کو بخوبی سُن رہا ہے جبکہ کاشف بچے سے پوئم سُن رہے ہیں اور اسے باتوں میں مشغول رکھے ہوئے ہیں۔ لیکن صرف بچے ہی نہیں کاشی سیلون میں ہرعمر کے نوجوان خوبصورت دکھنے کے لیے آتے ہیں، داڑھی بنوانا ہو، یا پھر بالوں کو اسٹائل دینا ہو۔ مرد عورتوں سے پیچھے نہیں ہیں۔

دوسری جانب ہئیر اسٹائل کے ساتھ ساتھ چہرے پر موجود بالوں کو بھی ختم کرنے کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔ آج کل مردوں کے سیلون میں خواتین ہی کی طرح ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔

مرد حضرات فیشل، مساج اور ہئیر کٹنگ سمیت ہئیر اسٹائلنگ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، لیکن اب تو بالوں دیکھ بال کے لیے بالوں کو سیلون میں ہی دھلواتے بھی ہیں۔

کئی مشہور شخصیات بھی کاشف اسلم یعنی کاشی کے پاس آ چکی ہیں، جیسے کہ اداکار دانش تیمور جن کا فوٹو شوٹ کاشی نے کیا تھا، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دانش تیمور تیار کھڑے ہیں اور پوز دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US