کہیں 7 بہنوں کے اکلوتے بھائی نے وہیلنگ پر بائیک اٹھانے سے گھر میت آئی تو کہیں ایک ہی خاندان کے 6 لوگ موٹر سائیکل پر بیٹھ گئے۔۔ آخر پاکستانی جان کی بازی کیوں لگاتے ہیں؟

image

سڑک سے گزرتے ہوئے آپ نے اکثر موٹر سائیکل پر پورے کنبے کے افراد کو سوار کہیں جاتے ہوئے تو لازمی دیکھا ہوگا۔ اکثر موٹر سائیکل پر 4، 5 اور کبھی تو 6 لوگ بھی بیٹھے ہوتے ہیں یہ جاننے کے باوجود بھی کہ موٹرسائیکل پر اس طرح کا مختصر سفر بھی ان کے خاندان کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص راستے میں ایسے ہی ایسے خاندان کا تعاقب کرتا ہے جو موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ اس موٹر سائیکل پر ایک آدمی عرفان اور اس کی بیوی کے ساتھ ان کے 4 ننھے بچے بھی تھے۔

کرایہ مجھ سے لے لو لیکن بچوں کو رکشے میں لے جاؤ

ویڈیو بنانے والا موٹر سائیکل سوار سے التجا کرتا ہے کہ بھائی میں کرایہ دیتا ہوں تم اپنے خاندان کو رکشے میں بٹھا کر لے جاؤ تاکہ اتنے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کی وجہ سے خدانخواستہ موٹر سائیکل کسی حادثے کا شکار نہ ہو اور کوئی جانی نقصان بھی نہ ہو۔

بالآخر موٹر سائیکل سوار نے بات مان لی

اس کے ساتھ ہی وہ عرفان کی بہن کو اپنی بہن بھی بنا لیتا ہے جس پر بالآخر عرفان اس کی بات مان کر اپنے خاندان کو رکشے میں لے جانے پر تیار ہوجاتا ہے۔ ویڈیو بنانے والا عرفان کے بات مان لینے پر اس کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

یہ بظاہر ایک چھوٹا سا واقعہ ہے جس میں ایک خاندان کو موٹر سائیکل کے خطرات سے آگاہ کرکے متبادل راستہ اختیار کرنے کی صلح دی گئی۔ لیکن قارئین موٹر سائیکل ایک رسکی سواری ہے جس میں بغیر ہیلمٹ کے بیٹھنا، ون وہیلنگ کرنا یا ایک وقت میں بہت زیادہ افراد کا سفر کرنا اتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے کہ اکثر انسانی جان کو ہی نقصان ہوجاتا ہے۔

ون وہیلنگ سے جان چلی گئی

یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے علاقے وزیر آباد کا ہے جہاں آج سے تقریباََ کچھ دن پہلے ایک جوانی کی عمر کو چڑھتا ہوا بچہ ون ویلنگ کرتے ہوئے مر گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ بہن نے گھر سے جاتے ہوا کہا بھائی کھانا کھا لو میں نے کھانا آپ کیلئے جلدی بنایا ہے لیکن کہنے لگا کہ دوست بلا رہا ہے میں آ کے کھاؤں گا۔ اس بچے کا نام سبحان تھا اور 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

باپ اسپتال پہنچا تو بیٹا نہیں رہا

جس سے پورا گھر ہی بے شمار محبت کرتا تھا مگر جیسے ہی وہ گھر سے گیا ہے تو اسپتال سے والد کو فون آ گیا کہ فوراََ اسپتال پہنچیں آپ کے بچے کو کافی چوٹیں آئی ہیں۔

جب والد اسپتال پہنچے تو لخت جگر اس دنیا فانی کو رخصت ہو چکا تھا جس پر والد کا رو رو کر برا حال ہو گیا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US